ISSN 0971-9288

Under UGC Care List

R.N.I. No. 63106 / 95

ہمارے بارے میں

اردو بک ریویو

تعارف (Introduction)

تاسیس:  نومبر 1995

اردو دنیا میں ’اردو بک ریویو‘ اپنے موضوع پر شائع ہونے والا اِس وقت واحد مجلّہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کا اِجرا نومبر 1995 میں ماہنامہ کی حیثیت سے ہوا۔ پھر یہ مجلّہ عملاً ’دوماہ‘ پر شائع ہونے لگا۔ اس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ابتدا میں چند افراد پر مشتمل ٹیم نے انتھک کوششیں کیں۔ مجلّہ چھپتا رہا لیکن مالی بحران (Financial Crisis) اس کے ہدف کے حصول میں سخت چٹان کی طرح حائل رہا۔ تاہم گنتی کے چند تاحیات ممبرز اور خصوصی معاونین اس کی آبیاری میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔ 2015 سے ’اردو بک ریویو‘ باضابطہ سہ ماہی ہوگیا۔ اس مجلّہ کے پُرکشش موضوع اور مشمولات نے اردو دنیا میں نہ صرف اسے پسند کیا گیا بلکہ رفتہ رفتہ اس کی شناخت مستحکم ہوگئی۔ کئی بار اس کے بند ہونے کی نوبت آئی لیکن محبانِ اردو اور دانشوروں نے اسے جاری رکھنے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اللّٰہ رب العزت کے فضل و کرم سے 2024 میں ’اردو بک ریویو‘ کی اشاعت کے 30 برس مکمل ہوجائیں گے۔

اردو بک ریویو‘ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے مطالعہ سے اردو جاننے والا کوئی بھی شخص خواہ اس کا تعلق ادب سے ہو، معاشیات یا تاریخ سے، مذہبیات اور سماجیات سے، سائنس و ٹکنالاجی سے، گھر بیٹھے متنوع موضوعات کی درجنوں کتابوں اور رسائل کے مواد سے چند گھنٹوں میں بخوبی روشناس ہوجاتا ہے۔اس کے مطالعہ کے لیے کوئی قید نہیں خواہ وہ طالب عالم، استاد، تجارت پیشہ، ریسرچ اسکالر، ڈاکٹر، طبیب، شاعر، مصنف، ادیب یا فن و تکنیک کا ماہر ہو۔

حصولیابی (Achievements)

•’اردو بک ریویو‘ نے اردو دنیا میں فکری، علمی اور ادبی سطح پر اطلاعی خلا (Communication Gap) کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ذریعہ برصغیر ہند و پاک اور بنگلہ دیش کے مصنفوں، ادیبوں، دانشوروں، ریسرچ اسکالرز، محبانِ اردو اور ناشرین کتب کو علمی و ادبی سطح پر ایک دوسرے سے مربوط کیا۔ ان کی توجہ اردو کے قیمتی علمی سرمایہ اور انسائیکلوپیڈیائی کام کی اشاعت کی طرف مبذول کرائی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اردو کتابی صنعت (Urdu Book Industry) اور عالمی اردو گائوں (Global Village of Urdu) کے تصور کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

•’اردو بک ریویو‘ نے اردو کے انحطاط اور زوال کے اصل اور حقیقی اسباب پر انگلی رکھتے ہوئے اس کی حقیقی ترقی کے لیے ٹھوس اور مثبت طریقوں کی واضح نشاندہی کی۔

اردو دنیا میں اس دستاویزی نمائندہ ترجمان نے اپنے تیس سالہ سفر میں اردو کی ہزاروں کتب اور رسائل و مجلات پر تعارف و تبصرے کی اشاعت کی ہے۔ اب تک دس ہزار سے زائد نئی کتب (New Arrivals) کو ضروری تکنیکی معلومات کے ساتھ اردو دنیا میں نہ صرف متعارف کرایا بلکہ کتاب خرید کر مطالعہ کرنے کی طرف قارئین کو راغب کیا ۔اس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ دریں اثنا اردو اور ہندی کتابوں کے تعارف و تبصرے کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ 

اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک کی یونیورسٹیز میں اردو زبان و ادب اور دیگر موضوعات پر اردو میں لکھے گئے تحقیقی مقالات کی مستند فہرست شائع کی گئی۔ اب تک دو درجن سے زائد یونیورسٹیز کو کور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تازہ شماروں میں مختلف یونیورسٹیز کے نئے تحقیقی مقالات (پی ایچ-ڈی / ایم-فل وغیرہ) کی فہرست شائع کی جاتی ہے۔ اس میں ہندوستان، پاکستان، ترکیہ، ایران اور مدینہ منورہ کے شعبہ اردو اور اسلامک اسٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کے لیے تفویض کیے گئے مقالات بھی شامل ہیں۔ 

اردو دنیا کے تقریباً 76 معروف رسائل و مجلات میں شائع ہونے والے متنوع مضامین و دیگر مواد کی موضوعاتی فہرست (Classified Index) کی اشاعت گزشتہ دس برسوں کے شماروں میں شائع کی گئی۔ اب یہ سلسلہ بہ وجوہ منقطع ہے۔

اردو بک ریویو‘ کا ایک اہم کام یہ بھی ہے کہ اس نے دور حاضر کے چند سلگتے ہوئے موضوعات بشمول ’فتنہ قادیانیت‘ سے متعلق مرزا غلام احمد قادیانی کی مکمل تصانیف کی فہرست شائع کی جو علمی و تحقیقی کام کرنے والوں اور علما و دانشوروں کے لیے بےحد مفید ثابت ہوئی۔ یہ کوشش بھی کی گئی کہ عالم اسلام کی اہم شخصیات کی تصانیف اور ان پر لکھے گئے مضامین اور کتب کی فہرست بھی شائع کی جاتی رہے۔ اس ضمن میں حضرت شاہ ولی اللّٰہ محدث دہلوی اور (مولانا) سیّد ابوالحسن علی ندوی کی خدمات اور تصانیف کا حاطہ کیا گیا ہے۔ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

وفیات (Obituaries) کالم کے تحت اب تک دو ہزار سے زائد علمی، ادبی، ملّی، سیاسی و مذہبی شخصیات کا احاطہ کیا گیا۔ یادرفتگاں کے تحت ایک سو سے زائد ملکی و بین الاقوامی شخصیات پر مضامین شائع ہوئے۔

جنوری 2008 سے ایک نئے کالم ’کتاب زندگی‘ کے تحت ملک و بیرون ملک کی اہم ادبی، علمی شخصیات (اس میں محبان اردو کے ساتھ ادیب، نقاد، شاعر سبھی شامل ہیں) کے مختصر تعارف کے ساتھ انٹرویوز بھی شائع کیے جارہے ہیں جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اب تک تقریباً تین سو (300) شخصیات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس میں ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جن کا پیشہ اردو تدریس، تصنیف و تالیف یا شاعری نہیں ہے بلکہ وہ ملک بیرون ملک میں معروف نہ ہونے کے باوجود اپنی بےپناہ اردو دوستی کے لیے مستحکم شناخت رکھتے ہیں۔

 

اردو بک ریویو

کے چند ابتدائی منتخب قارئین کے تاثرات

(بعض قارئین اب مرحوم ہوچکے ہیں)

 

• یہ بہت نیک کام ہے جس کا بیڑا آپ نے اٹھایا ہے۔ خدا کرے آپ اپنے مشن میں کامیاب ہوں۔(1995-96)

محبوب الرحمٰن فاروقی  (مرحوم)

مدیر،ماہنامہ آج کل، نئی دہلی۔

 

•   اس مختصر جریدے پر ’’بہ قامت کہتر بہ قیمت بہتر‘‘ کا اطلاق ہوتا ہے۔ اچھے معیاری مضامین کے ساتھ ہی ساتھ کتابت اور طباعت کا بہت عمدہ ہونا کسی بھی جریدے کے لیے فخر و مباحات کی بات ہے اور یہ فخر ماہنامہ ’’ارود بک ریویو‘‘ کو حاصل ہے(1996)

پروفیسر جگن ناتھ آزاد (آنجہانی)

گاندھی نگر، جموں توی۔

یہ رسالہ اگر پابندی سے نکلتا رہا تو اردو میں Documentation کا کام کرے گا جو طلبا، اساتذہ، تمام قارئین اور ناشرین کے لیے یکساں طور پر مفید ہوگا۔   (1996)

ڈاکٹر ابرار رحمانی

مدیر معاون،ماہنامہ آج کل، نئی دہلی۔

(نوٹ:بحیثیت مدیر ریٹائر ہوئے)

•  اس طرح کا پرچہ نکالنے کا خیال کئی دفعہ آیا لیکن ہم کم ہمت لوگ ہیں۔ آپ کو داد دینے کو دل چاہتا ہے کہ آپ نے بھارت کے حالات اور مشکلات کے باوجود یہ بہت قیمتی اور ضروری کام کرڈالا۔ امید ہے کہ بہت زیادہ قدر دانی نہ ہونے کے باوجود بھی آپ مستقل مزاجی سے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں میں اردو کی خدمت کا اعزاز حاصل کرتے رہیں گے۔(1996)

مسلم سجاد (مرحوم)

نائب مدیر، ماہنامہ ترجمان القرآن، لاہور۔

ڈاکٹر ایم نورالدین

(سابق) پروفیسر و چیئرمین شعبہ اردو،

بنگلور یونیورسٹی، بنگلور۔

ڈاکٹر محمد انوارالدین

(سابق) صدر شعبہ اردو، حیدر آباد یونیورسٹی، حیدرآباد۔

پروفیسر عبدالحق

شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی۔

(نوٹ: صدرِ شعبہ اردو کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے )

ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی  (مرحوم)

(سابق ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھاوسابق استاذ اے۔ایم۔یو علی گڑھ)

ڈاکٹر ناشر نقوی

شعبہ فارسی، اردو، عربی، پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ۔ (ریٹائرڈ)

ڈاکٹر رضوان احمد خاں

(سابق) صدر شعبہ اردو و فارسی، ایس آر کالج، مونگیر، بہار۔

امراؤ طارق (مرحوم)

نائب معتمد،انجمن ترقی اردو، پاکستان۔

حکیم محمد مختار اصلاحی، (مرحوم) ممبئی ۔

ڈاکٹر محمد علی اثر  (مرحوم)

صدر شعبہ اردو، ویمنس کالج، حیدرآباد۔

ممتاز لیاقت

(سابق) ڈپٹی ڈائرکٹر مطبوعات، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان۔

اٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں

سِفال ہند سے مینا و جام پیدا کر

آج کل ہر ایک انگریزی پر جان دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اردو کا یہ جامِ سفال مستقبل میں جام جم سے کم نہ ہوگا۔ اِن شاء اللہ۔ (1997)

وحید الدین سلیم، حیدر آباد۔

پروفیسر نثار احمد فاروقی ، (مرحوم) نئی دہلی۔۲۵

احمد ندیم قاسمی  (مرحوم)

مدیر، ’فنون‘ لاہور۔

شہزاد منظر  (مرحوم)

کراچی، پاکستان۔

رضوان اللہ ندوی

معاون مدیر، ’نقیب‘ پھلواری شریف، پٹنہ۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان

مدیر، ملی گزٹ، نئی دہلی۔۲۵

ابن غوری

نلگنڈہ، آندھرا پردیش۔

عبدالحکیم ملک

(مرتب منشور قرآن) مظفر گڑھ،پاکستان۔

مظہر امام  (مرحوم)

میور وہار، دہلی۔۹۲

نعیم صدیقی (مرحوم)، لاہور۔

(ادیب، شاعر اور شہرہ آفاق کتاب ’محسنِ انسانیت‘ (ﷺ) کے مصنف)

مقتدیٰ حسن ازہری  (مرحوم)

مدیر، صورت الامہ، وارانسی۔

ظفر گورکھپوری  (مرحوم)

اندھیری (ویسٹ) ممبئی۔

ملک الظفر سہسرامی  (مرحوم)

مدیر، الکوثر، سہسرام، بہار۔

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی  (مرحوم)

پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔

ڈاکٹر جوہر قدوسی

مدیر اعلیٰ، تکبیر گورپ آف پبلی کیشنز، سری نگر، کشمیر۔

ڈاکٹر تسخیر فہمی

پرنسپل، یونانی میڈیکل کالج، پونے۔

(آنجہانی) پروفیسر جگن ناتھ آزاد، جموں توی۔

عبدالوہاب خلجی  (مرحوم)

مدیر عام، الدارالعلمیہ، دہلی۔

ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی

ناظم دینیات، اے ایم یو، علی گڑھ۔

ڈاکٹر شفقت اعظمی

جامعہ ہمدرد، نئی دہلی ۔ ۶۲

محمد ایوب واقف، (مرحوم) ممبئی۔۴۳

ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی

(سابق) صدر شعبہ اردو، انجمن کالج، بھٹکل۔

ڈاکٹر محمد ادریس  (ریٹائرڈ)

صدر شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، اے ایم یو، علی گڑھ۔

ڈاکٹر اکبر رحمانی  (مرحوم)

مدیر، ماہنامہ آموزگار، جلگاوں۔

عابد کرہانی (مرحوم)

معاون مدیر، یوجنا اردو، نئی دہلی۔

فرحان حنیف

 (مراسلہ نگار اب ممبئی اردو نیوز سے وابستہ ہیں)۔ روزنامہ اردو ٹائمز، ممبئی۔

محمد الیاس ندوی

جامعہ اسلامیہ، بھٹکل، کرناٹک۔

(مولانا) محمد یوسف امروہوی، امروہہ (یوپی)

 

عظیم الدین عظیم  (مرحوم)

مدیر، دو ماہی ظرافت، بنگلور۔

احمد ابو سعید

H. No. 8-3-229/42، طاہر ویلی، یوسف گوڑہ، حیدر آباد500045-

سید خالد حسین (صحافی)

یونگ، برگ ٹیرس نمبر 09-09 ایون پارک، سنگاپور

عبدالمجید ہانگل

باغ رضا، رضا نگر، ضلع ہاویری، کرناٹک 581104-

ڈاکٹر شمس بدایونی

58 نیو آزاد پورم کالونی، چھائونی اشرف خاں، پوسٹ عزت نگر، بریلی۔

سید شہاب الدین  (مرحوم)

سابق ایم۔ پی، نئی دہلی 25-

محمد احرارالہندی

شبلی باڑی، کمار دھوبی، دھنباد 828203- (جھارکھنڈ)

محمد ابراہیم انصاری  (مرحوم)

ماربل مائنس کمپائونڈ، آگرہ روڈ، نارپولی، بھیونڈی 421305-

سید قاسم محمود  (مرحوم)

مدیر، شاہکار میگزین، 35-B، اقبال ایونیو، جوہر ٹاؤن، II لاہور 54770-

عارف محمود انصاری

پوسٹ بکس نمبر 222، PC-133، مسقط، عمان۔

ڈاکٹر محمد عبداللہ

ادارہ علوم اسلامی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔

گلزار محمد

3085 Rosefield Drive, Ann Arbor, MI 48108, U.S.A.

طارق محمود  (مرحوم)

حسن گڑھی، پشاور 25170- (پاکستان)

ڈاکٹر محمود حسن الٰہ آبادی  (مرحوم)

پٹیل محلہ، 4thنظام پورا، بھیونڈی (تھانے)

حبیب الرحمن اعظمی

مدیر، ماہنامہ ’راہ اعتدال‘ عمر آباد، تمل ناڈو۔

یحیٰ بن زکریا صدیقی

ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، فرائڈے اسپیشل، کراچی۔

نیاز احمد مصباحی ، مبارکپور، اعظم گڑھ۔

اطہر عزیز

ایڈ شاٹ پبلی کیشنز، ممبئی۔

درشن کپور فلک، دہرہ دون۔

سید شہاب الدین  (مرحوم)

سابق ایم۔ پی اور صدر آل انڈیا مجلس مشاورت، نئی دہلی۔ ​​​​​​​​​​​​​​