ISSN 0971-9288

Under UGC Care List

R.N.I. No. 63106 / 95

پروفیسر سید فرید احمد نہری

پروفیسر سید فرید احمد نہری

مجلسِ مشاورت

پروفیسر سیّد فرید احمد نہری (بیڑ، مہاراشٹر)
تقریباً 33 برسوں کا تدریسی تجربہ رکھنے والے پروفیسر سیّد فرید احمد نہری کے 48 سے زائد تحقیقی مقالات و مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ ادبی خدمات کے صلے میں ان کو ایوارڈز و اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں ’مثالی معلم ایوارڈ‘ (2018) شامل ہے۔ موصوف ملیہ آرٹس، سائنس اینڈ مینجمنٹ کالج (بیڑ، مہاراشٹر) کے شعبہ اردو کے صدر رہے۔ وہ آل انڈیا یونیورسٹیز اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (دہلی) کے ممبر اور کئی تعلیمی اداروں کے لائف ممبرز ہیں جن میں ہمدرد پبلک لائبریری بیڑ (مہاراشٹر) بھی شامل ہے۔ 
پروفیسر سیّد فرید احمد نہری کی دو اہم کتابیں ’اصلاح سازی اور ترجمہ نگاری‘ اور ’معاصر اردو تنقید اور اس کی تدریس‘ کی بےحد پذیرائی ہوئی۔ اردو زبان و ادب اور اس کی ترویج و اشاعت میں موصوف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔