
پروفیسر خالد محمود
مجلسِ مشاورت
پروفیسر خالد محمود
سرونج (مدھیہ پردیش) سے آبائی تعلق رکھنے والے پروفیسر خالد محمود جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبہ اردو سے ریٹائرڈ ہوئے، صدر شعبہ اردو بھی رہے۔ موصوف اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور طنز و مزاح نگار ہیں لیکن ان کی تحقیق کا موضوع ’اردو سفرناموں کا تحقیقی جائزہ‘ رہا ہے۔ ’کل ہند میر تقی میر ایوارڈ‘ سے سرفراز ڈاکٹر خالد محمود کی نگرانی میں ہی دسمبر 2012 میں اردو کے عظیم فکشن نگار ابن صفی پر ہندوستان میں پہلی بار یونیورسٹی سطح پر کل ہند سہ روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کا افتتاح اس وقت کے وائس چانسلر جناب نجیب جنگ نے کیا تھا۔