ISSN 0971-9288

Under UGC Care List

R.N.I. No. 63106 / 95

ادریس احمد خان

ادریس احمد خان

مجلسِ مشاورت

ادریس احمد خاں
قلمی نام: ادریس شاہجہانپوری (محقق، مترجم، صحافی)
تعلیم: ایم فل(اردو)، صحافت میں ڈپلوما
ملازمت: 1980 میں سنٹرل مانیٹرنگ سروس (آل انڈیا ریڈیو) سےملازمت کا آغاز، انڈین انفارمیشن سروس کے تحت، حکومت ہند کے متعدد محکمہ جات میں مختلف عہدوں پر خدمات کی انجام دہی اور آخر میں  دور درشن نیوز، نئی دہلی سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سبکدوش
تخلیقات: اردو سروس، آل انڈیا ریڈیو کے لیے تقریباً 14 ڈرامے اور 10 فیچر؛ ابن صفی کی تخلیقات  پر  کتاب ’’ فنگر پرنٹس (ابن صفیؔ کی قلمی جولانیاں)‘‘، مطبوعہ  مارچ 2021، نئی دہلی اور مطبوعہ 2022 لاہور، انشائیوں و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ’’جگر لخت لخت...‘‘، مطبوعہ  مئی 2022 نئی دہلی،  ’’اوراق پارینہ۔جاسوسی دنیا کے پیش لفظ، اداریئے اور پیش رس‘‘، مطبوعہ جون 2023،  نئی دہلی
تراجم: نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا (این بی ٹی) ، قومی کونسل برائے ترقی اردو زبان (این سی پی یو ایل) اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے انگریزی سے اردو اور ہندی زبانوں میں کتابوں کے ترجمے بھی کیے۔ 
اعزازات: کتاب ’’فنگرپرنٹس (ابن صفی کی قلمی جولانیاں)‘‘ کے لیے اتر پردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ 2021، ڈرامہ ’’پت جھڑ کے بعد کا موسم‘‘ کے لیے آل انڈیا ریڈیو کا بہترین ایوارڈ، 2007 اور ’’ اندھیرے اجالے‘‘ کے لیے ریڈیو پلے رائٹ، کل ہند مقابلے 1991 کا پہلا انعام۔