
اے۔یو۔آصف
مجلسِ ادارت
اے ۔ یو آصف (دہلی)
نصف صدی سے زائد عرصہ سے صحافت اور تصنیف و تالیف میں سرگرم عمل ہیں۔ موصوف ایک سہ لسانی (Tri-lingual) صحافی اور مصنف ہیں۔ صحافت میں معروضی و تفتیشی رجحان ان کا طرہ امتیاز ہے۔ اس سلسلے میں دوسرے صحافیوں کو ترغیب دینا بھی ان کا مشغلہ ہے۔ ان کا شمار جنوبی ایشیا کے ان نصف درجن صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 9/11 سانحہ کے بعد امریکہ کا دورہ کرکے وہاں کی ممتاز شخصیات کا انٹرویو لیا اور اسٹوریز کور کی۔