
ارتضیٰ کریم
مجلسِ مشاورت
پروفیسر ارتضیٰ کریم (دہلی)
پروفیسر ارتضیٰ کریم کا اصل نام سیّد علی کریم ہے۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں سینئر پروفیسر ہیں۔ وہ اردو کے واحد سینئر پروفیسر ہیں۔ وہ شعبہ اردو کے دوبار صدر اور ڈین فیکلٹی بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ مرکزی حکومت کے باوقار ادارہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (NCPUL) کے ڈائرکٹر بھی رہے۔ ان کی تصنیفات اور تالیفات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ اردو بک ریویو ان کے پسندیدہ رسالوں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے لائف ممبر بھی ہیں۔