ISSN 0971-9288

Under UGC Care List

R.N.I. No. 63106 / 95

ڈاکٹر انیس صدیقی

ڈاکٹر انیس صدیقی

مجلسِ مشاورت

ڈاکٹر انیس صدیقی (گلبرگہ)  
موظف اردو لکچرر، ڈاکٹر انیس صدیقی گلبرگہ (کرناٹک) کے معتبر نقاد، محقق اور ادیب ہیں۔ موصوف کو وزیراعلیٰ ریاست کرناٹک کے ہاتھوں ’بیسٹ اردو لکچرر‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گیارہ سے زائد کتابوں کے مصنف، محقق و مرتب ڈاکٹر انیس صدیقی کی اہم کتابوں میں ’کرناٹک میں اردو صحافت‘ (2005) ، ’گلبرگہ میں شعر و ادب‘ (2013)، ’سو تکلف اور اس کی سیدھی بات: شمس الرحمن فاروقی کے انٹرویوز‘ (2015)، رسالہ ’شب خون‘ کا توضیحی اشاریہ (جلد اول، دوم، 2017)، ’خاکہ نگاری: اردو ادب میں‘ (2016)، اور ’کرناٹک کے اردو قلم کاروں کی ڈائرکٹری‘ (2023) شامل ہیں۔ 
ڈاکٹر انیس صدیقی اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں گزشتہ تقریباً چالیس برسوں سے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے ادبی موضوعات میں تحقیق و تدوین کے علاوہ خاکہ نگاری، اشاریہ سازی اور ادبی صحافت خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ 
ڈاکٹر انیس صدیقی اس وقت کرناٹک اردو اکادمی، بنگلور کے رکن اور انجمن ترقی اردو ہند (شاخ گلبرگہ) کے معتمد ہیں۔