ISSN 0971-9288

Under UGC Care List

R.N.I. No. 63106 / 95

ڈاکٹر قطب الدین

ڈاکٹر قطب الدین

مجلسِ مشاورت

ڈاکٹر قطب الدین ابوشجاع (اِنڈیانا، امریکہ)

ماہر نفسیات ڈاکٹر قطب الدین ابوشجاع نے عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد (دکن) سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد امریکہ کی یونیورسٹی آف مسوری (Missairi) سے ایم ڈی کیا اور سائکیٹری (Psychiatry) کی تعلیم حاصل کی۔

پھر Clinical Psychologyمیں انہیں Ph.Dکی ڈگری تفویض کی گئی۔

وہ امریکہ میں نوجوانوں کی ذہن سازی اور انہیں تعمیری فکر دینے کے لیے ایک تنظیم ‘American Youth for Positive Living’ کے روح و رواں ہیں۔ ان کی مادری زبان اردو ہے اور ذریعہ تعلیم بھی اردو ہی تھی۔ ’اردو بک ریویو‘ موصوف کا پسندیدہ رسالہ ہے۔ وہ ادبی، اسلامی اور سماجی تنظیموں سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ علامہ محمد اقبال کے شیدائی ہیں۔ ان کا پسندیدہ ایک شعر ہے:

نقش ہیں سب ناتمام خونِ جگر کے بغیر

نغمہ ہے سوداے خام خونِ جگر کے بغیر