
سلمان غازی
مجلسِ مشاورت
سلمان غازی (ممبئی)
سلمان غازی گزشتہ پچیس سال سے اقرا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔ یہ دینی تعلیمی نصاب امریکہ میں اقرا انٹرنیشنل نے بنایا ہے۔ اس ادارہ سے شائع کردہ دینی نصابی کتابیں بھارت میں دوسو سے زائد اسکولوں میں پڑھائی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں جناب سلمان غازی کے مضامین مختلف رسائل و اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا شمار ابن صفی کے پرستاروں میں ہوتا ہے۔ اس لیے ابن صفی کے حوالے سے بھی ان کے فکر انگیز اور تحقیقی مضامین شائع ہوتےرہتے ہیں۔ وہ شعر گوئی سے بھی شغف رکھتے ہیں۔